نرسوں کے عالمی دن پر اکشے کمار کا انہیں خراج تحسین

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے نرسوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 اکشے کمار نے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ جب گذشتہ دنوں میں اسپتال میں داخل تھا تو اس دوران میں نے وہاں نرسوں کو بے لوث ہوکر مسلسل کام کرتے اور خدمت کرتے دیکھا ۔

 اکشے کمار  نے انہیں حقیقی ہیرو قرار دیتے ہوئے نرسز کا شکریہ بھی اداکیا۔

 خیال رہےکہ گزشتہ ماہ اکشے کمار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں کچھ دن کے لیے اسپتال میں بھی داخل کیا گیا تھا۔

نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر دیگر صارفین کی جانب سے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔