فلم کے پوسٹر رکشوں پر لگوانے کی عامر خان کی نایاب ویڈیو منظر عام پر آگئی

بالی وڈ سپراسٹار عامر خان کی فلم کے پوسٹر رکشوں پر لگوانے کی نایاب ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ ماضی میں مسلسل کئی ناکامیوں کے بعد آج بالی وڈ کے سب سے کامیاب اداکار ہیں۔ عامر خان اب کسی بھی فلم کی پیشگی کامیابی کا نام ہیں، ان کی فلمیں ہٹ ہی نہیں بلاک بسٹر ثابت ہوتی ہیں۔

بالی وڈ اسٹار کو اس کامیابی سے قبل اپنی فلموں کی تشہیر کیلئے ممبئی کی سڑکوں کی خاک چھاننی پڑی ہے اور اب ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں عامر خان فلم اپنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی تشہیر کیلئے سڑکوں پر رکشہ والوں کو روک رہے ہیں۔

عامر خان کا ماضی کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں عامر خان بتاتے ہیں کہ میں، ساتھی اداکار زتشی اور بہن نزہت گاڑی پر روڈ پر نکلتے تھے اور ٹیکسیوں اور رکشہ والوں کو روکتے تھے، ان کو بولتے تھے کہ فلم کا پوسٹر چپکائیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ پوسٹر لگا دیتے تھے اور کچھ نہیں لگاتے تھے اور پوچھتے کہ کس کی فلم ہے تو بتاتا تھا کہ عامر خان کی فلم ہے، وہ پوچھتے کہ کون عامر؟ تو بتاتا تھا کہ میں ہوں عامر خان۔

خیال رہے کہ فلم قیامت سے قیامت تک 1988 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ اس فلم میں عامر خان کے مدمقابل اداکارہ جوہی چاؤلہ تھیں۔

مزید خبریں :