کھیل
Time 12 مئی ، 2021

یونس خان کی وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی زمبابوے سے وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی جبکہ قومی ٹیم خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچی ہے۔

اس دوران طیارے میں ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی جیت کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 یونس خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور زمبابوے میں بیک ٹو بیک دو سیریز جیتنا اچھا رہا، وطن واپسی ہم اسٹائل میں منا رہے ہیں اور جیت میں شامل سب افراد کو مبارکباد۔

مزید خبریں :