کھیل
Time 12 مئی ، 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم ہرارے سے لاہور پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کا دورہ مکمل کرکے خصوصی طیارے کے ذریعے ہرارے سے لاہور پہنچ گئی۔

قومی ٹیم  پی آئی اے کے خصوصی طیارے سے وطن پہنچی ہے، ٹیم کے فزیو کلف ڈیکن اور آل راؤنڈر محمد نواز  زمبابوے سے جنوبی افریقا چلے گئے۔

پاکستان ٹیم نے دورے میں جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلیں تھیں۔

پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا میں وائٹ بال کرکٹ کی سیریز میں کامیابی سمیٹی پھر دورہ زمبابوے میں ٹی ٹوئنٹی اور پھر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔

مزید خبریں :