Can't connect right now! retry

' قاتل اسرائیل، مسلمانوں کی سر زمین فلسطین سے دفع ہو جاؤ '

فوٹو: فائل

شہرہ آفاق ترکش ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں جلال آل نے انگریزی ، ترکی اور اردو زبانوں میں  پوسٹ کی۔

جلال آل کا کہنا تھا کہ بچوں کے قاتل اسرائیل نے رمضان کے روزے رکھنے والے بچوں کو افطاری کے اوقات کے دوران بموں سے شہید کردیا۔ 


انہوں نے مزید لکھا کہ مسجد اقصیٰ اور ہمارے مسلمان بھائی اکیلے نہیں،قاتل اسرائیل فلسطین سے دفع ہو جاؤ جوکہ مسلمانوں کی زمین ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل بھی مسجد اقصٰی کی لگائی ہوئی ہے جب کہ اس مسئلے پر لائیو ویڈیو کانفرنس بھی کررہے ہیں اور مختلف شخصیات کی رائے لےکر مسئلے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM