12 مئی ، 2021
30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی رجسٹریشن 16 مئی سے شروع ہو گی۔
وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی میں بہتری آ رہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک میں ایک لاکھ 31 ہزار 571 افراد کو ویکیسن لگائی گئی ، اب تک 38 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔