Geo News
Geo News

Time 12 مئی ، 2021
پاکستان

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننےکا امکان

مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے تاہم پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14مئی کی صبح جنوب اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے اور سازگار ماحول ملنے کے باعث ہواکا کم دباؤ 16 مئی کو ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے ماہی گیروں کو محتاط رہنے اور 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریزکرنےکی ہدایت کی ہے۔