Time 14 مئی ، 2021
دنیا

چین کا مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کشیدگی بڑھنے پر شدید تشویش کا اظہار

چین نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں کشیدگی بڑھنے شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔

چینی سفیر برائے اقوام متحدہ زینگ جون نے سوشل میڈیا پر اپنے بیا ن میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو اب قدم اٹھانا چاہیے اور ایک سخت پیغام دینا چاہیے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ افسوس ہےکہ سلامتی کونسل کے ایک رکن نے اس حوالے سے آج جمعے کی میٹنگ کو رکوادیا، اب دوبارہ اجلاس اتوار کی صبح بلایا گیا ہے،سلامتی کونسل کا پیر سے یہ تیسرا اجلاس ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر بلایا گیا سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کرودایا ہے۔

دوسری جانب چار روز سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد119 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :