14 مئی ، 2021
افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکےکے نتیجے میں امام سمیت 12 نمازی شہید ہوگئے، دھماکا جمعے کی نماز کی ادائیگی کے دوران کیا گیا۔
افغان پولیس کے ترجمان کے مطابق کابل کے ضلع شکردرہ میں مسجد کے اندر دھماکا کیا گیا۔
حکام کےمطابق دھماکےکے وقت مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی جاری تھی، دھماکے کے نتیجے میں 12 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں امام مسجد بھی شامل ہیں۔
افغان طالبان کی جانب سے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہےکہ یہ وحشیانہ اقدام کابل انتظامیہ کے مذہبی مخالف جرائم کا ایک حصہ ہے ۔
خیال رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی تین روز جنگ بندی کے دوران یہ پہلا بڑا واقعہ ہے، دونوں جانب سے عیدالفطر پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔