Geo News
Geo News

Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

فلسطینیوں کو ہماری مالی سے زیادہ اخلاقی مدد کی ضرورت ہے، حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی  حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کو ہماری مالی سے زیادہ اخلاقی مدد کی ضرورت ہے ۔

  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ فلسطین پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے ،عوام اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے وقت اپنے ملک میں املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ فلسطینیوں کو مالی سے زیادہ اخلاقی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں، مسلم امہ کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر آگے بڑھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ  فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ایک سوال پر طاہر اشرفی کا کہناتھاکہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ شرعی حیثیت رکھتا ہے جنہیں اعتراض تھا انہوں نے بھی اسی فیصلے کو مانا اور پوری قوم نے ایک ساتھ عید منائی ہے۔