Geo News
Geo News

Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے خودکشی کرلی

فوٹو: فائل

لاڑکانہ میں روٹھی ہوئی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاڑکانہ کے ولید محلے میں پیش آیا ہے جہاں کے رہائشی متوفی نے محبت کی شادی کی تھی مگرکچھ عرصے سے اس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔ 

پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی کو منانےکی کوشش کی تاہم اس کے نہ ماننے پر اس نے گھر میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔