14 مئی ، 2021
سکھر میں 12 مئی کی رات پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ ہونے والا مقابلہ مشکوک ہوگیا اور پولیس مقابلے میں ہلاکت سے قبل ڈاکو کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی۔
سکھر پولیس نے دعوی کیا تھا کہ 12 مئی کی رات واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس کا مقابلہ ہوا ہے جس میں پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو بھورو جتوئی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو پر ضلعے کے مختلف تھانوں میں چوری،ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے 7 مقدمات درج تھے اور وہ پولیس کو مطلوب تھا۔
تاہم اب ایک فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم بھورو جتوئی کو تماچانی کے اہل علاقہ نے واردات کے دوران پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا، پولیس حکام نے اب تک اس واقعے پر اپنا موقف نہیں دیا ہے۔