14 مئی ، 2021
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ ہم روزانہ کے اخراجات کے لیے آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں، حکومت دوسرے ممالک سے صدقات اور فطرات لینے پر مجبور ہوگئی ہے۔
پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ استحصالی نظام کی وجہ سے پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، دوسرے ممالک سے صدقات اور فطرات لینے پر حکومت مجبور ہوگئی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی نہیں، بدانتظامی اورکرپشن کے باعث ملک معاشی تباہی سے دوچار ہے، موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی سابقہ حکمرانوں سے مختلف نہیں، ہماری لڑائی کسی چہرے سے نہیں ، نظام سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی تک ان کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،عرب ممالک کے بجائے ملکی عوام کے جذبات کو دیکھنا چاہیے۔