کھیل
Time 14 مئی ، 2021

جاپان میں 'ٹوکیو اولمپکس' کی منسوخی کیلیے عوامی دباؤ بڑھنے لگا

ٹوکیو  اولمپکس منسوخ کرنے کےلیے  پٹیشن دائرکر دی گئی، پٹیشن پرتین لاکھ50 ہزار افراد کے دستخط ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق  پٹیشن ’اسٹاپ ٹوکیو اولمپکس‘ مہم کا حصہ ہے،  آرگنائزرز کے علاوہ پٹیشن ٹوکیو گورنر کو بھی دی گئی ہے۔

مہم کے  آرگنائزر کا کہنا ہےکہ حالات ایسے نہیں ہیں، اولمپکس گیمز کو منسوخ ہونا چاہیے۔

جاپان میں کوویڈ 19 کی چوتھی لہر کی وجہ سے اولمپکس کی مخالفت بڑھ رہی ہے

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس گذشتہ سال ہونا تھے تاہم کورونا کے باعث اب جولائی میں ہونا ہیں تاہم  جاپان میں کوویڈ 19 کی چوتھی لہر کے سبب اولمپک کی منسوخی کے لیے عوام کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

 دوسری جانب ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہ سیکو ہاشی موتو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک کی منسوخی کے حوالے سے جو مہم جاری ہے اس کی قدر کرتے ہیں کیوں کہ لوگوں کی صحت کا خیال پہلی ترجیح ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اولمپک کے انعقاد کو کامیاب بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اولمپک ببل قائم کرنے پر کام ہورہا ہے اس کے علاوہ ماہرین کی رائے بھی حاصل کی جارہی ہے جبکہ نقل وحرکت کو بھی محدود کرنے کا آپشن زیر غور ہے۔

مزید خبریں :