Geo News
Geo News

Time 14 مئی ، 2021
پاکستان

کابینہ کا آکسیجن سلنڈرز اور اس سے جڑی مصنوعات پر خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ کابینہ نے آکسیجن سلنڈرز اور اس سے جڑی مصنوعات پر 180 دن کی خصوصی ٹیکس مراعات کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر  آکسیجن سلنڈر اور اس سے جڑی مصنوعات پر رعایت کا فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے آکسیجن کی پیداوار میں دُگنا اضافہ کیا ہے۔