عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی، احسن اقبال

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی ہے۔

احسن اقبال نے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے گرفتار ایم این اے میاں جاوید لطیف کی رہائش گاہ پر جا کر اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

 میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میاں جاوید لطیف کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے،جبر اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی ،یہ حکومت قومی اداروں پر حملہ آور ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے  پاس شہباز شریف کو روکنے کا کوئی جواز نہیں ، عدالتی فیصلوں کی بےتوقیری ہو رہی ہے،حکومت سپریم کورٹ کےفیصلوں کو بھی اہمیت نہیں دے رہی، حکومت ڈکٹیٹر شپ قائم کرنا چاہتی ہے، پاکستان کو اس سے آزاد کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے دور میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 8 فیصد  تھی، اب زکٰوۃ  اور فطرانے سے ترقی بنائی جا رہی ہے،  عالمی سطح پر زکوٰۃ حاصل کرکے ساتویں ایٹمی طاقت کی توہین کی گئی، پاکستان خوددار اور باوقار ریاست ہے، زکٰوۃ و فطرانےکی تشہیر کرکے مذاق  بنایا گیا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پگڑیاں اچھالنا اور چندہ خیرات اکٹھا کرنا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے،عطیےکی ویکسین کا سہارا لےکر قوم کو کورونا کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :