دنیا
Time 14 مئی ، 2021

اٹلی میں پہلی بار خفیہ سروس کی سربراہ خاتون مقرر

اٹلی میں پہلی بار خفیہ سروس کی سربراہی ایک خاتون کریں گی ۔ 

سفارت کاری کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی ایلیزیٹا بیلونی انٹیلی جنس ایجنسی کی سربراہ مقرر کی گئی ہیں ۔

 اس سے قبل بیلونی وزارت خارجہ کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں اب وہ  اٹلی کے سیکورٹی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ (ڈی آئی ایس) کی سربراہی کریں گی اور  براہ راست کابینہ کو رپورٹ کریں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈی آئی ایس کی ذمہ داریوں میں اٹلی کی داخلی اور خارجی انٹیلی جنس اور سیکورٹی معاملات کے ساتھ ساتھ ملک میں جاسوسی نیٹ ورک کا سراغ لگانا اور سائبر سکیورٹی شامل ہے۔

مزید خبریں :