عید کی مبارکباد پر تنقید، بالی وڈ اداکارہ نے کھری کھری سنا دیں

فوٹو فائل

بھارتی اداکارہ ڈیزی شاہ نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دینے پر خود پر تنقید کرنے والے مداح کو کھری کھری سنا دیں۔

عیدالفطر کے موقع پر جہاں دیگر بالی وڈ شخصیات نے اس تہوار  پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں اداکارہ ڈیزی شاہ نے بھی دو خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور اس پر دعائیہ کلمات بطور کیپشن لکھے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی یہ پوسٹ بھارتی شہری کوشک دتا رائے کو انتہائی ناگوار گزری، انہوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا 'تمہیں اپنے مذہب پر دیہان دینا چاہئے'۔

ڈیزی نے جواب میں کوشک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا 'میرے والدین نے مجھے ہر دھرم (مذہب) کی عزت کرنا سکھایا ہے، شاید آپ سیکھنا بھول گئے ہوں گے اپنے بچپن میں'۔

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا 'کریپا (برائے مہربانی) اپنی گھٹیا سوچ کا گیان (سبق) کہیں اور جا کے بانٹیے'۔

ڈیزی کے اس کمنٹ کو متعدد صارفین نے لائک کیا جب کہ تنقید کرنے والے مداح کو لاجواب کرنے پر سراہا۔

واضح رہے بالی وڈ کی معروف شخصیات نے عیدالفطر کی مبارکبادیں دیں جن میں معروف اداکار سنجے دت، شاہد کپور، اداکارہ ایشا کوپیکر، جیکلین فرنینڈس، کترینہ کیف، شلپا شیٹی اور گلوکارہ نیہا ککڑ سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :