Geo News
Geo News

Time 15 مئی ، 2021
پاکستان

پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے کی تجویز

پنجاب میں لاک ڈاؤن 16 مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن مزید ایک ہفتہ بڑھانےکی تجویز پیش کی ہے۔

صوبائی محکموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن بڑھانے سےکورونا صورتحال مزید بہتر ہو سکتی ہے۔

پنجاب میں لاک ڈاؤن مزید بڑھایا جائے گا یا نہیں فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں ہو گا۔