دنیا
Time 15 مئی ، 2021

برطانیہ کے لارڈگولڈاسمتھ اسرائیل کی حمایت میں دیاگیا بیان واپس لینے پر مجبور ہوگئے

گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیاپر جاری بیان میں کہا تھا کہ کوئی بھی ملک کسی بھی تنظیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملےبرداشت نہیں کرسکتا تو اسرائیل کیوں کرے؟— فوٹو: فائل

برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ لارڈ گولڈاسمتھ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیان کے بعد اسرائیل کی حمایت میں دیاگیا بیان واپس لینے پر مجبورہوگئے۔

برطانوی میڈیاکےمطابق لارڈ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیاپر جاری بیان میں کہا تھا کہ کوئی بھی ملک کسی بھی تنظیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملےبرداشت نہیں کرسکتا تو اسرائیل کیوں کرے؟

ان کےبیان کےبعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین پیچھے ہٹتےہوئےتحمل کا مظاہرہ کریں،برطانیہ کو شہریوں کی اموات پر گہری تشویش ہے،کشیدگی میں فوری کمی چاہتےہیں۔

برطانوی وزیراعظم کےبیان کےبعد لارڈ گولڈ اسمتھ کو اسرائیل کی حمایت میں دیاگیابیان مجبوراً ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔ 

مزید خبریں :