حکومت سندھ کا صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

جن اسکولوں میں آن لائن تعلیم دینے کی سہولت موجود ہے وہ طلبہ کی آن لائن کلاسز لے سکیں گے— فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے کورونا کی صورت حال کی وجہ سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

البتہ جن اسکولوں میں آن لائن تعلیم دینے کی سہولت موجود ہے وہ طلبہ کی آن لائن کلاسز لے سکیں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رہیں گے۔

خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی جامعات اور کالجز کی چھٹیوں میں بھی 23 مئی تک توسیع کااعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :