اسرائیلی مظالم بند کرانے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہوکر آواز اٹھانا ہوگی، طاہر اشرفی

وزيراعظم كےخادم الحرمين الشريفين، فلسطينی صدرسميت عالم اسلام كے قائدين سےرابطے جارى ہیں، نمائندہ خصوصی— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے قاضی القضاۃ فلسطين اورسيكرٹرى جنرل رابطہ عالم اسلامی سے فلسطين كی صورتحال پركردارادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

طاہر محموداشرفی نے ایک بیان میں قاضی القضاۃفلسطين، سيكرٹرى جنرل رابطہ عالم اسلامی،رابطہ شيخ الازہراورمفتی اعظم لبنان سےفلسطين كی صورتحال پر كردار ادا كرنے كی  اپيل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودى عرب كی درخواست پر او آئی سی كے وزرائے خارجہ اجلاس سے بہت اميد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزيراعظم كےخادم الحرمين الشريفين، فلسطينی صدرسميت عالم اسلام كے قائدين سےرابطے جارى ہیں، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوکر آواز اٹھانا ہوگی۔

اس حوالے سے قاضی القضاۃ فلسطین نے کہا کہ پاكستانی قوم اورحكومت كی فلسطينیوں كی حمايت پرشكرگزارہیں، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطين كی صورتحال سےامت مسلمہ غافل نہیں رہ سكتی۔

مزید خبریں :