دنیا
Time 15 مئی ، 2021

بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نے بھارت میں اثر دکھانا شروع کردیا

تیز ہواؤں کے باعث کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں، پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا— فوٹو: سوشل میڈیا

بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں بننے والے سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ نے بھارت میں اثر دکھانا شروع کردیا۔

طوفان کا رخ گجرات کی جانب ہوگیا ہے جس کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں تیز ہوائیں اور طوفانی بارشیں شروع ہوگئیں۔

تیز ہواؤں کے باعث کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں، پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست گجرات اور قریبی علاقوں کیلئےسائیکلون الرٹ جاری کردیا۔

مزید خبریں :