دنیا
Time 15 مئی ، 2021

10 منٹ کی مہلت کے بعد اسرائيل نے غزہ میں دوسری بلند ترین عمارت کو تباہ کر ڈالا

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں دوسری بلند ترین عمارت کو میزائل سے نشانہ بناکرتباہ کردیا۔

عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ برج الجلا غزہ کی پٹی کی دوسری بلند ترین عمارت ہے، اسرائیلی فضائیہ نےبرج الجلا کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے برج الجلا کو نشانہ بنانے کی پیشگی دھمکی دی تھی، رہائشیوں اور دفاتر میں موجود افراد کو عمارت خالی کرنے کے لیے 10 منٹ کی مہلت دی گئی تھی۔

برج الجلامیں رہائشی فلیٹس سمیت متعدد میڈیا ہاؤسزکےدفاتر تھے جن میں الجزیرہ اور امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے دفاتر بھی شامل ہیں۔

برج الجلا کی تباہی کے بعد کا منظر— فوٹو: رائٹڑز

خیال رہے کہ 5 روز سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 140 ہوگئی ہے جن میں متعدد بچے بھی شامل ہیں جبکہ غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں میں اب تک 9 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :