15 مئی ، 2021
ملک بھر کی طرح کراچی والے بھی اس عید پر لاک ڈاؤن اور کورونا ایس او پیز کی پابندیوں میں گھرے رہے ، یہی وجہ ہے کہ ساحل غیر روایتی طور پر ویران رہا۔
عید کے دنوں میں کراچی کے ساحل پر عوام کا سمندر امڈ آتا تھا لیکن اب یہاں ویرانی ہے سناٹا ہے اور بس خاموشی، شور ہے تو صرف لہروں کا۔
ہاکس بے ساحل پر جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں جگہ جگہ ناکہ بندی ہے ، اگر کسی نے سمندر کا رخ کیا بھی تو اسے الٹے پاؤں واپس جانا پڑا۔
کراچی کے عوام نے بھی کورونا میں حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی پر بھرپور عمل کیا اور شدید گرمی کے باوجود سمندر کا رخ کرنے سے گریز کیا اور سب کو یہ پیغام دیا کہ آج محفوظ رہیں گے تو کل انجوائے کرسکیں گے۔