طوفان کے پیش نظر سمندر میں موجود ماہی گیروں نے واپسی شروع کردی

بحیرہ عرب میں رواں سال کا پہلا سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ اپنی پوری شدت کے ساتھ وجود میں آچکا ہے ۔

طوفان سمندر میں طغیانی کا باعث بنے گا جس کی وجہ سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کردیا گیا ہے جبکہ پہلے سے سمندر میں موجود ماہی گیروں نے واپسی شروع کردی ہے۔

ماہی گیروں کی روزی روٹی سمندر سے وابستہ ہے جن میں سے کچھ اب بھی سمندر میں موجود ہیں۔ ماہی گیروں کی ترجمان تنظیم ان ماہی گیروں کو صوتی رابطے کے ذریعے واپسی کی ہدایات دے رہی ہے۔

کراچی کی قدیم بستی ابراہیم حیدری میں طوفان کے خطرناک اثرات سے بچبے کے لیے مساجد سے اعلانات کے ذریعے آگاہی بھی دی جارہی ہے۔

ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ،کاکا پیر،کیماڑی کے ماہی گیروں نے شکار  پر روانگی روک دی ہے۔ 

انچارج فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق تمام ماہی گیر لانچوں کو پیغام دے دیا گیا ہے، بڑی تعداد میں لانچیں فش ہاربر ، ابراہیم حیدری میں محفوظ مقام پر آچکی ہیں، ٹھٹھہ،  بدین اور کیٹی بندر پر بھی ماہی گیر محفوظ مقامات پر آرہے ہیں، ماہی گیروں کو پیغام دینے اور محفوظ مقام تک پہنچانے میں پاک بحریہ کی مدد بھی لے جارہی ہے۔

مزید خبریں :