15 مئی ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن زاہد مہمند کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث آج ہم نے ایک بے لوث نوجوان کارکن زاہد مہمند کھو دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ زاہد نے پشاور میں ہماری جماعت کو نچلی ترین سطح تک منظم کرنے کیلئے کام کیا، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سب حفاظتی تدابیر اپنائیں اور ماسک کا استعمال اپنا معمول بنائیں۔