Geo News
Geo News

Time 15 مئی ، 2021
پاکستان

دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کےنتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

کچےکےعلاقےمیں گاؤں زمان چاچڑ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے— فوٹو: فائل

کندھ کوٹ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کےنتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کےلیےعلاقےکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی امجد شیخ کےمطابق کچےکےعلاقےمیں گاؤں زمان چاچڑ میں دیرینہ دشمنی پر تین قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیاگیاہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ کا کہناہےکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقےکی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔