Geo News
Geo News

Time 16 مئی ، 2021
پاکستان

خان عبدالولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی اہلیہ بیگم نسیم ولی خان انتقال کر گئیں۔

اہل خانہ نے اے این پی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیگم نسیم ولی شوگر اور عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔

بیگم نسیم ولی خان اے این پی کے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بیوہ تھیں اور وہ تین بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

اے این کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی کی نماز جنازہ آج شام 6 بجےولی باغ چارسدہ میں اداکی جائے گی۔

مزید خبریں :