اداکارہ غنا علی کی نئی شروعات

فوٹو سوشل میڈیا

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ غنا علی جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

غنا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ذریعے ہاتھوں پر مہندی لگواتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نارنجی رنگ کا شوخ لباس زیب تن کر رکھا ہے جب کہ بالوں میں جوڑا بنا کر گیندے کے پھولوں کا گجرا بھی لگایا ہوا ہے۔

اداکارہ غنا علی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا الحمداللہ، نئی شروعات۔

اداکارہ نے یہ تصویر گزشتہ شب انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس پر مداحوں نے انہیں ڈھیر ساری دعائیں دی۔

فوٹو انسٹاگرام

دوسری جانب تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ غنا علی کی شادی کس سے ہورہی ہے۔

فوٹو انسٹاگرام

واضح رہے اداکارہ غنا علی اب تک کئی ڈراموں میں نظر آچکی ہیں جن میں سایہ دیوار بھی نہیں، سن یارا، استانی جی، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، چھوٹی چھوٹی باتیں، ہانیہ اور سراب وغیرہ شامل ہیں۔

اداکارہ نے فلموں میں بھی اپنے جلوے بکھیرے جن میں مان جاؤ نا، رنگریزہ، کاف کنگنا شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :