Time 16 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

عائزہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ

فوٹو فائل

پاکستانی مداحوں کو  ان گنت سپر ہٹ ڈرامے دینے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر  پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز  اپنے نام کر لیا ہے۔

عائزہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 9 ملین یعنی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں کے لیے خاص پوسٹ اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز سے محبت کا اظہار کیا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے پتہ پکڑ  رکھا ہے جس پر  9 ملین لکھا ہے، کیپشن میں عائزہ نے لکھا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

خیال رہے اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام پر کافی زیادہ متحرک دکھائی دیتی ہیں، یہ ناصرف اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں بلکہ اپنے ڈراموں سے متعلق بھی مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔

مزید خبریں :