معروف بالی وڈ اداکارہ نے عید پر کس پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا؟

فوٹو: انسٹاگرام/حنا خان

بھارت کی مایاناز  اداکارہ حنا خان نے عیدالفطر کے خاص موقع پر  پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی عید کی تصویریں اپ لوڈ کیں جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا انتہائی دلکش لباس پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں پاکستانی ڈیزائنر مریم حسین کو مینشن کیا اور بتایا کہ انہوں نے ان کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

حنا خان کی ان تصاویر کو چند ہی گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد صارفین لائک کر چکے ہیں، ناصرف بھارتی مداح بلکہ پاکستانی مداح بھی ان کی تصویروں کو شیئر کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :