دنیا
Time 16 مئی ، 2021

10 سالہ فلسطینی بچی کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلادیے

10 سالہ فلسطینی بچی ندين عبداللطيف  کی فریاد نے پتھر دل بھی پگھلادیے۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ گھر کے ملبے کے ڈھیر پر کھڑی بچی کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ کروں مگر میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں تو صرف 10 سال کی ایک بچی ہوں۔

10 سالہ بچی کی اس ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیے ہیں۔

دوسری جانب غزہ پراسرائیلی بمباری سے اب تک 10 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر  اور کئی محلے اُجڑگئے جبکہ سیکڑوں بچے بے یارو مددگار ہوگئے۔

بےگھرفلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں جبکہ اکثرعلاقوں کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

غزہ میں پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :