چین سے کورونا ویکسین کی مزید 11 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق چین سےکورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئیں ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سائینو ویک ویکسین کی10 لاکھ ڈوز لے کرطیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ 95 ہزار ڈوز گزشتہ رات پہنچی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے خریدی ہیں۔

مزید خبریں :