16 مئی ، 2021
مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پرگاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان نےشیخ الجراح جانے والی سڑک پر قائم چیک پوسٹ سے گاڑی ٹکرادی۔
کارکی ٹکرکے نتیجے میں چیک پوسٹ میں موجود 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکےگاڑی میں سوارفلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔