Time 17 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان نے گریجویشن مکمل کرلیا

فائل فوٹو

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کا گریجویشن مکمل ہوگیا اور انہوں نے فائن آرٹس اور ٹی وی و فلم پروڈکشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آریان کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور اب ان کی پڑھائی مکمل ہوچکی ہے۔

کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں اتوار کے روز کورونا ایس او پیز کے تحت گریجویشن کی ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبا و طالبات کو ان کی اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا جس کے بعد آریان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ ان کا بیٹا آریان ان کی طرح اداکار نہیں بننا چاہتا بلکہ وہ فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینا چاہتا ہے۔ 

مزید خبریں :