Time 17 مئی ، 2021
دنیا

پاکستانی انجینیئر احمد اویس کا شاندار کارنامہ، امریکی سفارت خانےکا خراج تحسین

پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینیئر احمد اویس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

گزشتہ دنوں امریکی خلائی ادارے (ناسا) کا پرسیورینس مشن کامیابی سے مریخ پر لینڈ کرگیا تھا  جس کے بعد ناسا نے چھوٹا ہیلی کاپٹر انجینیوٹی مریخ پر اڑایا تھا۔

ہیلی کاپٹر انجینیوٹی نے مریخ پر کامیاب اڑان بھری تھی۔

احمد اویس نے اسی مریخ 2020 ہیلی کاپٹر مشن کیلئے سافٹ ویئر کا کوڈ ترتیب دیا ہے جس پر امریکی سفارت خانے نے  خراج تحسین پیش کیا۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈیولپرز صحیح معنوں میں دنیا میں اپنی شناخت بنا رہے ہیں اور احمد اویس پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینیئرہیں۔

مزید خبریں :