راولپنڈی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کی بیوی اور دوست ہی قاتل نکلے

راولپنڈی کی چک بیلی کے علاقہ باہیا میں گذشتہ ہفتے  ہوئے ا ندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی اور اس کا دوست قاتل نکلے، دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمہ نے واقعے کے وقت بےہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا،ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ ملزم اور خاتون کی 4 سال سے دوستی تھی،دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔

ملزم کےقبضے سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :