17 مئی ، 2021
بالی وڈ اداکار وکی کوشال اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کچھ عرصے سے خبریں سامنے آرہی ہیں اور اب کترینہ نے وکی کوشال کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے جس کے بعد افواہوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
گذشتہ روز وکی کوشال نے اپنی 33 ویں سالگرہ منائی ہے، اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی جن میں ان کی مبینہ گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔
کترینہ کیف نے سالگرہ کی مبارک باد دینے کے لیے انسٹاگرام اسٹوری کا سہارا لیا جہاں انہوں نے وکی کوشال کی ایک مسکراتی تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ لکھا کہ دعا ہے کہ تم ہمیشہ مسکراتے رہو۔
واضح رہےکہ وکی کوشال اور کترینہ کیف کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کچھ عرصے سے خبریں آرہی ہیں تاہم ابھی تک دونوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔