بالی وڈ میں بعض دوستوں نے پیٹھ پر وارکیا، شریاس تلپڑے

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار شریاس تلپڑے کا کہنا ہےکہ  فلم انڈسٹری میں بعض دوستوں نے ان کی پیٹھ پر وار کیا۔

ایک انٹرویو میں فلمی زندگی کی شروعات پر گفتگو کرتے ہوئے شریاس کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں چند اداکار ایسے ہیں جو ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتے۔

شریاس کا کہنا تھا کہ انہوں نے بعض فلمیں دوستوں کے لیے کیں تاہم انہی دوستوں نے پیٹھ پر وار کیا، اب  وہ دوست ان سے  آگے نکل چکے ہیں، انہوں نے مجھے شامل کیے بغیر فلمیں بنائیں اور دوستی کا کچھ خیال نہیں کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں صرف 10 فیصد افراد ہیں جو حقیقت میں خوش ہیں باقی سب اپنی انا کو خوش کرنے میں لگے رہتے ہیں۔

اپنی پہلی فلم اقبال کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کی شوٹنگ کے دوران میری شادی تھی اور ڈائریکٹر نے اسے منسوخ کرنے کا کہا تاہم بڑی مشکل کے بعد وہ راضی ہوئے تاہم مجھے کہا کہ اس بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے۔

مزید خبریں :