فلموں میں سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی تصاویر سامنے آگئیں

پرویز قاضی کو سلمان خان کا ’باڈی ڈبل‘ کہا جاتا ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکار سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی فلم ’رادھے‘ کے سیٹ سے تصویر سامنے آگئی۔

سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ فلم بینوں کو متاثر نہیں کرسکی ہے تاہم اس کے باوجود فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

فلم رادھے میں سلمان خان ایکشن کا تڑکے لگائے نظر آئے ہیں تاہم اب اس فلم میں بھی ان کی جگہ کام کرنے والے پرویز قاضی کے اداکاری کے جوہر دکھانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پرویز قاضی کو سلمان خان کا ’باڈی ڈبل‘ کہا جاتا ہے، باڈی ڈبل وہ شخص ہوتا ہے جو مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو کی طرح ڈیل ڈول رکھتا ہے اور مرکزی کردار کے دستیاب نہ ہونے پر فلموں کے کچھ مناظر اس پر فلمائے جاتے ہیں تاہم بعد میں ان مناظر میں اصل اداکار کا چہرہ شامل کردیا جاتا ہے۔

پرویز قاضی نے اپنی ٹوئٹ میں سلمان خان کے ساتھ فلم رادھے کے سیٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہے جس میں دونوں نے ایک جیسی شرٹ پہن رکھی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پرویز قاضی فلم ’دبنگ 3‘، ’بھارت‘، ’ریس 3‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’پریم رتن دھن پایو‘ میں بھی سلمان کی جگہ کام کرچکے ہیں اور اس دوران تصاویر بھی پوسٹ کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :