Geo News
Geo News

Time 18 مئی ، 2021
پاکستان

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

فائل فوٹو

بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بلوچستان بورڈ کے تحت 25 مئی سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

کنٹرولر نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تیسری کورونا لہرکے سبب ملتوی کیے گئے ہیں اور اب صوبے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔