کراچی کے مختلف علاقوں میں گردو غبار کا طوفان اور ہلکی بارش

کراچی میں شدید گرمی کے بعد گرد آلود ہواؤں اور آندھی کے بعد ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تیز آندھی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں، سرجانی ٹاؤن، ملیر،  صدر، آئی آئی چندریگر روڈ ، نارتھ ناظم آباد اور کینٹ اسٹیشن پر کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

آندھی اور بارش کے ساتھ ہی کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم  گرمی کے باعث تھنڈر سیلز  بنے ہیں، شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر کے شمالی حصے میں بادل بن رہے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سائیکلون سے متعلق الرٹ میں  آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، دو تین گھنٹے میں کراچی سے بادل گزر جائیں گے ۔

 سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آجائے گی،کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، سمندری طوفان اور شہر  میں گرمی کی شدت کے  باعث بادل بنے ہیں۔

مزید خبریں :