دنیا
Time 18 مئی ، 2021

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے نہ تھمے، گزشتہ رات بھی بمباری کی گئی

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے نہ تھمے اور اسرائیلی بارود اور آگ کی برسات جاری ہے۔

غزہ میں گزشتہ رات اسرائیل نے 30 فضائی حملےکیے جس کے نتیجے میں شہداء و زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جبکہ اسرائیلی فوج  نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر بھی شیلنگ کی۔

رہائشی عمارتوں اور میڈیا دفاتر کے بعد اسپتال، امدادی اداروں اور یونیورسٹیز کی عمارتوں کو بھی نہ چھوڑا، گزشتہ رات اسرائیلی بمباری سے غزہ کی واحد کوویڈ 19 ٹیسٹنگ لیبارٹری، قطری ہلال احمر کا دفتر بھی تباہ ہوگیا جبکہ اسرائیلی بمباری سے غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

اسرائیلی بمباری سے 60 ہزار کے قریب فلسطینی در بدر ہوگئے اور اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جن میں 61 بچے اور 36 بھی شامل ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمیوں کی تعداد1500 تک جاپہنچی ہے۔

تباہ عمارتوں کے ملبوں سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور وہیں مسلسل دھماکوں اور تباہی سے بچوں پر شدید نفسیاتی اثرات سامنے آئے ہیں۔ سکتے کے عالم میں ایک بچے کی وائرل ویڈیو نے ہر دیکھنے والے کو غمزدہ کردیا۔

مزید خبریں :