دنیا
Time 18 مئی ، 2021

اسرائیلی بمباری میں شہید 12 سالہ بچی کی لاش ہاتھ میں اٹھائے بھائی کی روتی تصویر وائرل

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

اسرائیلی بمباری سے اب تک 61 بچوں اور 36 خواتین سمیت 213 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک اور کمرشل عمارت کے اوپر رہائشی منزل پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 12 سالہ رفیف ابو دائر شہید ہوگئی۔

 12 سالہ رفیف کی لاش بھائی نے اٹھائی ہوئی ہے — فوٹو: قدس نیوز

ننھی معصوم پری کی لاش بھائی کے ہاتھوں میں اٹھائے رونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس نے سب کو جھنجھور کر رکھ دیا ہے۔

12 سالہ رفیف کی میت کو اسپتال سے الوداع کہتے ہوئے بھائی کے پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس نے سب کو رلا دیا ہے۔ 

مزید خبریں :