18 مئی ، 2021
اسلام آباد کے F-8 فٹ بال گراؤنڈ پر وکلا کے غیرقانونی چیمبرز کے خلاف سی ڈی اے نے دوبارہ آپریشن کرتے ہوئے مزید 200 سے زائد چیمبرز گرادیے ۔
سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مہلت گزرنے کے بعد اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں ضلع کچہری سے ملحقہ فٹ بال گراؤنڈ پر وکلا کے غیر قانونی چیمبرز گرانے کا آپریشن جاری رکھا ۔
آپریشن کے دوسرے روز وکلا کے 200 سے زائد غیر قانونی چیمبرز گرائے گئے، اس سے قبل گزشتہ روز سی ڈی اے کی جانب سے 50 سے زائد چیمبرزگرائےگئے تھے ۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی دی گئی مہلت کے باوجود وکلانے غیر قانونی چیمبرز ختم نہیں کیے تھے ، سی ڈی اے نے فٹ بال گراؤنڈ سے چیمبرز خالی کرانے کے آخری نوٹسز چند روز قبل آویزاں کیے تھے ۔