Geo News
Geo News

Time 18 مئی ، 2021
پاکستان

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کے لیے خصوصی طور پر دعا کرائی گئی۔

اجلاس کے 14 نکاتی ایجنڈے میں کرتارپور راہداری منصوبے کو  پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری بھی شامل تھی۔

 بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔