18 مئی ، 2021
بالی وڈ اداکار جیکی شروف نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
خیال رہےکہ چند روز قبل جیکی شروف کے میک اپ آرٹسٹ ششی چل بسے تھے، اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں ششی کے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' 37 سالوں سے میرے میک اپ آرٹسٹ ششی دادا انتقال کرگئے، ششی دادا ہمیشہ میرے دل کی گہرائیوں میں رہیں گے' ۔
پوسٹ پر ایک صارف کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے جیکی شروف نے لکھا کہ وہ میرے دل کے انتہائی قریب تھے۔
خیال رہے کہ جیکی شروف نے 1983 میں فلم ڈیبیو کیا تھا اور تب سے ششی ہی ان کے میک اپ آرٹسٹ تھے۔