سمندری طوفان کے باعث ممبئی میں موسلا دھار بارش، امیتابھ کے دفتر میں پانی بھر گیا

فوٹو: فائل

سمندری طوفان تاؤتےکے باعث ممبئی میں ہونے والی طوفانی اور موسلا دھار بارشوں کے باعث بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار  امیتابھ بچن کے دفتر میں بھی پانی بھر گیا۔

اپنی بلاگ پوسٹ میں امیتابھ بچن نے لکھا کہ بن بلائے مہمان یعنی سائیکلون کے باعث دن بھر موسلا دھار بارش برستی رہے اور تیز ہواؤں سے متعدد درخت گر پڑے جب کہ سڑکیں پانی سے بھرگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کے باعث جوہو میں واقع ان کے دفتر 'جنَک' میں بھی پانی بھر گیا تھا اور تیز ہوا کے باعث اسٹاف کے کمروں کی چھتیں بھی اڑگئیں،ہم نے  بارشوں سے قبل  پلاسٹ کور شیٹس اور شیڈز  لگائے تھے لیکن  وہ سب تیز ہوا میں اڑگئے تاہم عملے نے ہمت نہیں ہاری اور پانی نکالتے رہے اور مشکل حالات کے باوجود بحالی کاکام کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے عملے کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ وہ سب پانی میں بھیگ چکے ہیں تاہم ابھی بھی کام میں جتے ہوئے ہیں ، میں نے  فوری طور پر انہیں کپڑے تبدیل کرنے کو کہا ہے اور  اپنی وارڈ روب (الماری) سے انہیں  کپڑے دیے ہیں۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان تاؤتے نے کورونا سے شدید متاثر بھارت کے ساحلی علاقوں میں مزید تباہی پھیلادی ہے اور اب تک 27 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید خبریں :