دنیا
Time 18 مئی ، 2021

بھارت میں ایک اور 100 سالہ قدیم مسجد شہید کردی گئی

ہندو انتہاپسندی کے جنون میں مبتلا مودی سرکار کے بھارت میں ایک اور مسجد شہیر کردی گئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں عدالتی حکم کے برخلاف مقامی انتظامی افراد نے برطانوی دور سے قائم مسجد کو شہید کردیا۔

یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے علاقے رام سانہی گھاٹ میں پیش آیا جہاں  مسجد کو شہید کرنے کیلئے بلڈوزرز کااستعمال کیا گيا۔

مسجد کو شہید کرنے کے بعد انتظامیہ نے ملبہ دریا میں بہایا۔ 

مسجد کمیٹی کے رکن کے مطابق 100 سالہ قدیم مسجد میں روزانہ ہزاروں افراد نماز کی ادائیگی کرتے تھے جبکہ ہائیکورٹ نے بھی 31 مئی تک کا اسٹے آرڈر دے رکھا تھا۔

مزید خبریں :